صحت

انزائٹی اور ڈپریشن سے بچنے کیلئے نئی تحقیق سامنے آگئی

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) دماغی امراض جیسے انزائٹی اور ڈپریشن سے بچنے کے لئے سائنسدانوں کی نئی طبی تحقیق سامنے آگئی ہے جس نے پوری دنیا میں ایک بار پھر ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین کی Faudanانیونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینے سے انزائٹی اور ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔اس تحقیق میں 4 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو کہ یوکے بائیو بینک سے حاصل کیا گیا تھا۔تحقیق کے آغاز میں یہ تمام افراد دماغی امراض سے محفوظ تھے اور پھر ان کی صحت کا جائزہ 13.4 برسوں تک لیا گیا جبکہ کافی پینے کی عادت کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ کتنے کپ کافی کے استعمال سے مزاج اور تنا سے جڑے امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ معتدل مقدار جیسے 2 سے 3 کپ کافی پینے کے عادی افراد میں دماغی امراض جیسے انزائٹی یا ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ اس گرم مشروب سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں کافی کم ہوتا ہے۔البتہ زیادہ مقدار میں کافی کا استعمال مفید نہیں ہوتا۔تحقیق کے مطابق روزانہ 5 یا اس سے زائد کپ کافی پینے سے دماغی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button