سوشل ایشوز
سستا تیل فراہم کرنے کا معاملہ، ہزاروں موبائل فون کی خریدار کیلئے اظہار دلچسپی

اسلام آباد(کھوج نیوز) موبائل ایپ کے ذریعے سستا تیل فراہم کرنے کا معاملے پرنیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) بورڈ نے24 ہزارموبائل فون کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی طلب کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے بتایا ہے کہ این آئی ٹی بی موبائل فون کی خریداری کی قیمت طے کرے گا۔ وزیر آئی ٹی کا شزا فاطمہ کا کہنا تھاکہ 24 ہزارموبائل فونز کیلئے رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں دیں گی، موبائل فونزکی خریداری کیلئے قومی خزانے سے رقم استعمال نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ ڈیجیٹل پیمنٹس کے فروغ اورڈیٹا انٹری کیلئے اوگرا ڈیش بورڈ کو فعال کریگا، طویل مدتی اصلاحات سے بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوگی، اوگرا ڈیش بورڈ توانائی شعبے میں ڈیٹا بیسڈ فیصلوں میں مددگارثابت ہوگا اور اس کے ذریعے پیٹرولیم سپلائی چین کی بہترنگرانی ممکن ہوگی۔



