سوشل ایشوز
سونے کی اونچی اڑان، غریبوں کی پہنچ سے دور

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں ایک بار پھر سونے کی اونچی اڑان ہونے کی وجہ سے غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے ، سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 116 روپے بڑھ کر 4لاکھ 4ہزار 717 روپے ہوگئی۔



