کھیل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، شاہد آفریدی حکومت پر برس پڑے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد خان آفریدی حکومت پر برس پڑے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر میری پرانی ویڈیو شیئر کر کے غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کر رہا ہوں۔ سابق کپتان نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ اضافے سے پہلے بنائی گئی تھی۔ یہ صرف توانائی کے بچت اور کم استعمال کے بارے میں آگاہی ویڈیو تھی، جو وزارتِ اطلاعات کی درخواست پر تیار کی گئی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا جس کا دفاع ممکن نہیں اور حکومت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔



