ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں آج تک کا سب سے بڑا فیچر متعارف

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں چلنے والی مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ میں آج تک کا سب سے بڑا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے، یہ فیچر کونسا ہے؟ اس حوالے سے رپورٹ آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق WABetaInfoکی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ توقع ہے کہ اب بہت جلد اس فیچر کو زیادہ بڑے پیمانے پر متعارف کرا دیا جائے گا۔ اس فیچر کی بدولت صارفین کی پرائیویسی زیادہ بہتر ہو جائے گی کیونکہ انہیں نئے افراد سے اپنا فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یوزر نیمز کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے 4 ہندسوں پر مشتمل یوزر نیم کی (key) کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تو جو فرد آپ کو میسج کرنا چاہے گا اسے اس یوزر نیم کی کا علم ہونا بھی ضروری ہوگا تاکہ سکیورٹی زیادہ مضبوط ہوسکے۔ البتہ واٹس ایپ کے ساتھ فون نمبر کو منسک کرنا اب بھی ضروری ہوگا، بس اسے شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جب بھی آپ کو اس فیچر تک رسائی حاصل ہوگی تو اسے استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔ اس کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر پروفائل فوٹو پر کلک کریں۔ وہاں آپ کو نیچے یوزر نیم کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرکے آپ اپنا یوزر نیم تیار کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button