کھیل

پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو عبرتناک شکست

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے لاہور قلندرز کو عبرتناک شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ اسلام آباد کے خلاف لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں صرف 100 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 25 ،حسیب اللہ 19 اور آصف علی 15 رنز بنا سکے۔اسلام آباد کی جانب سے کرس گرین نے 3 ، رچرڈ گلیسن ، عماد وسیم اور شاداب خان نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 101 رنز کا ہدف با آسانی 11 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 59 اور محمد فائق 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ سمیر منہاس 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button