کھیل

صائم ایوب نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی ٹیم حیدر آباد کنگز کے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا جس کے بعد نئی بحث شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب نے کہا کہ خراب اسٹارٹ کے باوجود ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے اور اس میں مزید بہتری آئی ہے، ہم لوگ اس وقت رزلٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے، ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم اپنا کام کیسے بہتر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ابتدائی میچز میں ٹیم سے غلطیاں ہوئیں لیکن کھلاڑی ان غلطیوں کو دور کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ پچھلے 2 میچز جس طرح ہم ہارے، تو ایسا ہوتا ہے، کھلاڑیوں سے غلطیاں ہوتی ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہر میچ میں جو غلطیاں ہو رہی ہیں، ان کو کم کریں اور بہتری لائیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی غیر یقینی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتار چڑھا ہر ٹیم کے ساتھ ہوتا ہے، پچھلے سال اسلام آباد نے پہلے 5 میچ جیتے اور آخری 5 ہارے جب کہ لاہور کو آخری میچ تک پتا نہیں تھا کہ وہ کوالیفائی کریں گے یا نہیں لیکن وہ ٹورنامنٹ جیت گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button