کھیل
پی ایس ایل 11 ، گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان کو خوشی راس نا آئی

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 ویں ایڈیشن کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد کو وکٹ لینے کی خوشی راس نہ آئی، بڑا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل11 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان نے راولپنڈیز کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کی۔ میچ ریفری نے جہانداد خان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔



