انٹرنیشنل

21سال تک بہار کے وزیراعلیٰ رہنے والے نیتش کمار عہدے سے مستعفی

بہار (مانیٹرنگ ڈیسک) طویل عرصے تک بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ رہنے والے سینئر سیاستدان نتیش کمار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نتیش کمار آج ہی اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے اور انہوں نے آج صبح ہی ریاستی کابینہ کے اجلاس کی آخری بار صدارت کی تھی جس میں انہوں نے اپنی کابینہ کے ممبران کو کونسلز آف منسٹرز تحلیل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ نتیش کمار نے اپنا استعفیٰ ریاست کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عطا حسین کو پیش کیا جو انہوں نے منظور کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 21 سال سے وزیر اعلیٰ رہنے والے نتیش کمار اپنی سیاسی جماعت کی قانون سازی سے متعلق میٹنگ میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ بھارتیہ جنتہ پارٹی کے الائنس این ڈی اے کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے جس میں بہار کے نئے وزیر اعلی کے نام پر مشاورت ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے نئے وزیر اعلی کے لیے بی جے پی کے کئی رہنماؤں کے نام زیر گردش ہیں اور پورے بھارت کی نظریں نئے ریاستی وزیر اعلیٰ کے نام پر لگی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button