پاکستان

ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت، خیانت کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائیگا: شہباز شریف

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے اس لئے خیانت کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس میں اوور انوائسنگ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کاپیسہ قوم کی امانت ہے، اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے، ایسے واقعات کو مستقبل میں روکنے کے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ2017ء سے 2022ء میں اوورانوائسنگ کامکروہ دھندا چلتا رہا لیکن متعلقہ ادارے فرائض سے مسلسل غافل رہے، اس دھندے میں مرتکب تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی تیز کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button