ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں بہترین سکیورٹی فیچر کا اضافہ

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ میں بہترین سکیورٹی فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اس فیچر کو استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں اکانٹ پرائیویسی کے حوالے سے صارفین کو بہترین کنٹرول فراہم کرنے والے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے اور اس کے ذریعے صارفین اپنی تمام لنکڈ ڈیوائسز کی رئیل ٹائم میں مانیٹرنگ کرسکیں گے۔ ابھی واٹس ایپ میں صارفین کو لنکڈ ڈیوائسز مینیو میں جاکر دیکھنا پڑتا پے کہ کن ڈیوائسز میں آپ کا واٹس ایپ اکانٹ ایکٹیو ہے مگر نئے فیچر میں ایک الرٹ سسٹم دیا جا رہا ہے جو صارفین کو اس وقت نوٹیفائی کرے گا جب لنکڈ ڈیوائسز کو پرائمری فون کے ساتھ بیک وقت استعمال کیا جائے گا۔

یعنی اگر آپ گھر میں ہیں اور کسی باہر کی ڈیوائس میں لنکڈ واٹس ایپ اکانٹ استعمال ہوتا ہے تو آپ کو اس سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ یہ نوٹیفکیشن سسٹم اسی وقت متحرک ہوگا جب پرائمری فون کے ساتھ کوئی اور لنکڈ ڈیوائس بیک وقت متحرک ہوگی۔ صارفین ان نوٹیفکیشن کو ان ایبل یا ڈس ایبل کرسکیں گے۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button