کھیل
پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی کامیابی، راولپنڈیز کی رخصتی کنفرم

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد راولپنڈیز کی رخصتی کنفرم ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ راولپنڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں پر 121 رنز بنائے۔سیم بلنگز 26 اور یاسر خان 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں حیدرآباد کنگز مین نے 122 رنز کا ہدف با آسانی 17ویں اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ عرفان خان نیازی 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان مارنوس لیبوشین اور کوشال پریرا نے 32، 32 رنز بنائے۔



