یوٹیوب شارٹس کے متعلق حیران کن فیچر متعارف

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب شارٹس کے متعلق حیران کن فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے، یہ فیچر کیا کام کرے گا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جی ہاں واقعی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں یوٹیوب ایپ صارفین کے لیے کمپنی نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر یوٹیوب ایپ کے ٹائم مینجمنٹ فیچر پر مبنی ہے جس کا مقصد صارفین کو ایپ میں زیادہ وقت گزارنے سے روکنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس کے لیے آپ شارٹس فیڈ لمٹ ٹائمر میں جاکر خود کو مختصر ویڈیوز کی بلامقصد اسکرولنگ سے روک سکتے ہیں۔
وہاں 0 منٹ کا ایک آپشن صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ مزید ویڈیوز ہی ظاہر نہ ہوں۔اس سے قبل کم از کم دورانیہ 15 منٹ تھا اور اب 0 منٹ آپشن کے ذریعے صارفین ایپ میں مکمل طور پر شارٹس کو ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔ آپ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یوٹیوب ایپ سیٹنگز میں ٹائم مینجمنٹ سیکشن میں جائیں۔وہاں شارٹس فیڈ لمٹ ٹائمر پر کلک کرکے اسے متحرک کر دیں۔



