پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب ختم، قطر آمد، امیر سے ملاقات

قطر (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب ختم کر کے قطر پہنچ گئے ہیں اور وہاں پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور امیر قطر کی ملاقات میں خطے کی صورتحال، خصوصا خلیج میں کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور وزیراعظم نے قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر اور دیگر ممالک پر حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ شہباز شریف اور قطری امیر نے دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماں نے پاکستان اور خلیجی ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔



