نگرنگرسے
پلاسٹک تھیلے پر پابندی، استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے پلاسٹک تھیلے پر پابندی لگاتے ہوئے اس کو استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد دکانداروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت نے کہا کہ ہم نے پلاسٹک تھیلوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہے، پلاسٹک تھیلے کینسر اور فضائی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔ کنول لیاقت نے مزید کہا کہ پلاسٹک کے بجائے سستے کاغذ کے تھیلے بھی موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں پنجاب کو پلاسٹک فری زون قرار دیا جائے۔



