پی ایس ایل 11، فہیم اشرف ٹیم کی خراب کارکردگی پر بول اٹھے

کراچی (سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد یونائٹیڈ ٹیم کے آل رائونڈر فہیم اشرف ٹیم کے کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی پر بول اٹھے ہیں جس کے بعد کھلاڑیوں سمیت مینجمنٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے آل رانڈر فہیم اشرف نے اپنی ٹیم کی موجودہ کارکردگی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے مضبوط کلچر، پی ایس ایل کے معیار اور نوجوان کھلاڑیوں کے مستقبل پر تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی موجودہ کارکردگی مکمل طور پر مثالی نہیں رہی تاہم ٹیم اب بھی مضبوط پوزیشن کے لیے پر امید ہے، ٹیم نے کچھ اہم مواقع ضائع کیے جن کا نقصان انہیں پوائنٹس ٹیبل پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی ٹیم کو دیکھیں تو ہم مطمئن بھی ہیں اور نہیں بھی، ایک میچ ہمارا واش آٹ ہو گیا اور دو میچ ہم ہار گئے جو ہمیں نہیں ہارنے چاہئیں تھے لیکن آپ ہارتے بھی ہیں تو کم از کم مارجن سے ہاریں تاکہ غلطیوں سے سیکھا جا سکے۔



