پاکستان

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن کو خط

کراچی (کھوج نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس سے تنگ آکر نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کو خط لکھ دیاجس کے متن بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کے نام سے سوشل میڈیا پر کئی جعلی اکاؤنٹ بنے ہیں، فیک اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کرکے انہیں بلاک کیا جائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جعلی پیجز پرغلط معلومات کی وجہ سے طلبہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز نے بتایا کہ انٹربورڈ کے خط پرجعلی پیجز اورگروپس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جب کہ جعلی پیجزاور گروپس کے ذریعے پیپرلیک ہونے کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button