بشریٰ بی بی کی رہائی کا معاملہ، بیرسٹر گوہر کا پلان کام کر گیا

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا پلان کام کر گیا جس کے بعد جلد بڑی خبر آنے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پہلے پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں اور بعد میں بانی کی بہن نورین نیازی سیملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی او ر علامہ ناصر عباس کے ساتھ بانی کی فیملی سے ملاقات کریں گے ،انہیں دوبارہ اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہے۔ ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی فیملی بھی بشری بی بی سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات جاری نہیں کرے گی۔ پارٹی بشری بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی۔



