جانوروں پر ظلم کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ آگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے، اس حوالے سے حکومت نے کیا اعلان کیا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے کمیٹی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کریں گے جب کہ کمیٹی ارکان میں وزیرمملکت داخلہ، ماحولیاتی کارکن اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔
ٹی او آر میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی حکومت کو بے گھر جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے بھی منصوبے پیش کرے گی، وزارت ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی، کمیٹی کو 27 اپریل 2026ء تک اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ٹی او آر کے مطابق کمیٹی کا مقصد جانوروں کے تحفظ کے لیے قانونی اور ادارہ جاتی اقدامات مضبوط بناناہے جب کہ کمیٹی کوغیرقانونی جنگلی حیات کی تجارت، اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔



