کھیل
وائٹ بال سیریز، آسٹریلوی ٹیم کا 15سال بعد دورہ بنگلا دیش

آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 15سال بعد بنگلا دیش کا دورہ کریگی
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تینوں ون ڈے میچز ڈھاکا میں جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز چٹوگرام میں ہوں گے۔ آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 9 جون کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ون ڈے 11 اور تیسرا ون ڈے 14 جون کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچز چٹوگرام اسٹیڈیم میں 17، 19 اور 21 جون کو کھیلے جائیں گے۔



