پاکستان
ٹٹ گئی تڑک کر کے… محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی کے راستے جدا

پشاور (کھوج نیوز) ٹٹ گئی تڑک کر کے …… قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راستے جدا ہو گئے ہیں مگر کیوں؟ اندر کی بات سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر پی ٹی آئی پشاور ریجن عاطف خان نے جلسے میں شرکت کیلئے محمود اچکزئی کو ٹیلی فون کیا تاہم اچکزئی نے جلسے میں شرکت پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق 19 اپریل کو مردان میں پی ٹی آئی جلسے کا اعلان وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے براہ راست کیا، محمود اچکزئی نے 9 اپریل کو راولپنڈی جلسے میں بھی شرکت سے انکار کیا تھا جب کہ راولپنڈی جلسے پر بھی محمود اچکزئی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسوں اور احتجاج سے متعلق فیصلوں کا اختیار محمود اچکزئی کو دے رکھا ہے۔



