پاکستان

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا کہ 16 اپریل کی شام مریضہ کو راولپنڈی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور سرجری سے قبل ضروری ٹیسٹ سمیت طبی معائنہ مکمل کیا گیا۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے بشری بی بی کا فوری ماہرین امراض چشم سے معائنہ کرایا جس پر ان کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹچمنٹ تشخیص ہوا، تشخیص کے پیش نظر ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا ہے، بشری بی بی نے آپریشن کی رضامندی دی جب کہ ان کی سرجری پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پینل نے انجام دی۔ذرائع کے مطابق سرجری اور ایک رات اسپتال قیام کے بعد مریضہ کو ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے البتہ آپریشن کے بعد کے معائنے اور فالواپ ڈاکٹرز کے مشورے مطابق کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button