گوگل نے جیمنائی پرسنل انٹیلی جنس فیچر میں نئے ٹول کا اضافہ کر دیا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے جیمنائی پرسنل انٹیلی جنس فیچر میں نئے ٹول کا اضافہ کر دیا، یہ ٹول کونسا ہے اور یہ کیا کام کرتا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل نے بتایا کہ دیگر کنکشنز کی طرح جیمنائی کا تناظر بھی غلط ہوسکتا ہے تو آپ اس حوالے سے فیڈ بیک فراہم کرسکتے ہیں۔ یہ امیج جنریشن فیچر جیمنائی پلس، پرو اور الٹرا صارفین کو دستیاب ہوگا اور اسے سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جائے گا۔ گوگل کی جانب سے اس جیمنائی فیچر کو کروم ڈیسک ٹاپ اور دیگر ممالک میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔
جیمنائی پہلے ہی صارفین کے بارے میں کافی کچھ جانتا ہے کیونکہ گوگل اکانٹ اس سے منسلک ہوتا ہے اور آپ کے تمام ڈیٹا تک اس اے آئی اسسٹنٹ کو رسائی حاصل ہوتی ہے۔ تو آپ کو یہ لکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی کہ میرے خوابوں کے گھر کی تصویر تیار کرو، بس یہ لکھنا کافی ہوتا ہے کہ ڈیزائن مائی ڈریم ہاس۔ اسی طرح نانو بنانا پر مبنی یہ کنکشن گوگل فوٹوز کے لیبلز کو بھی استعمال کرکے خاندان کے ناموں اور الفاظ کو سمجھ سکے گا۔ تو آپ کو بس یہ کہنا ہوگا کہ میرے خاندان کی ایک تصویر تیار کر دو جس میں ہم سب پکنک منا رہے ہوں۔



