پاکستان
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی للکار، دشمنوں کی نیندیں حرام

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی للکار، دشمنوں کی نیندیں حرام، پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر امن کے لیے سیاسی و عسکری قیادت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو خصوصی طور پرسراہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان پرامن ملک ہے اور تنازعات کا حل مذاکرات سے کرنے پریقین رکھتا ہے، معرکہ حق اور بنیان المرصوص میں پاک فوج کی حکمت عملی سب نے دیکھی، پاک فضائیہ نے ناصرف دشمن کے طیارے گرائے بلکہ تاریخ رقم کی۔



