سٹاف لیول معاہدہ مکمل، اگلی قسط کب جاری ہوگی؟ محمد اورنگزیب نے بتا دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سٹاف لیول معاہدہ مکمل ہو چکا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کو اگلی قسط کب جاری کرے گا؟ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تفصیل بتا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کر لیا ہے، جلد اس کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری متوقع ہے جس کے بعد اگلی قسط جاری ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس ماہ 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے ادا کیا ہے، وزیر خزانہ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کی اضافی مالی معاونت اور 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں 2028ء تک توسیع تک کا بھی ذکر کیا، اضافی مالی معاونت اور ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے بیرونی مالی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔
وزیر خزانہ نے ملاقات میں پاکستان کی درمیانی مدت کی مالی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریے اور اصلاحات کی رفتار ملک کی ریٹنگ میں بہتری کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کر لیا ہے، جلد اس کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری متوقع ہے، جس کے بعد اگلی قسط جاری ہوگی۔



