شوبز

بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار زندگی کے بازی ہار گئے

کیرالا (شوبز ڈیسک) بھارت کے ملیالم فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سدھارتھ وینو گوپال زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، ان کو کونسی موذی بیماری تھی؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار سدھارتھ وینوگوپال 2 سال کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ وینوگوپال کے انتقال کی تصدیق بھارتی اداکارہ سیما جی نیر نے بذریعہ سوشل میڈیا پوسٹ کی۔ شیئر کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ نے سدھارتھ وینوگوپال کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ بھرے انداز میں لکھا کہ تمام امیدیں دم توڑ گئیں، گزشتہ دو سالوں کے دوران میں آپ کیلئے لڑتی رہی حتی کہ میرا دماغ اور جسم تھک چکا تھا، آج خدا نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ کو اب مزید تکلیف نہیں اٹھانی چاہیے، میں یہ دکھ برداشت نہیں کرپاں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button