شوبز
خود کو دنیا کا بادشاہ محسوس کر رہا ہوں، کنگ خان نے ایسا کیوں کہا؟

ممبئی (شوبز ڈیسک) خود کو دنیا کا بادشاہ محسوس کر رہا ہوں، بالی ووڈ کے سپر سٹار کنگ خان نے ایسا کیوں کہا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد مداح حیران رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دی اکیڈمی نے شاہ رخ خان کی فلم ”اوم شانتی اوم” کا ویڈیو کلب سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پر پر شیئر کیا گیا ہے، جس میں شاہ رخ خان ایک بوتل کو ہاتھ میں پکڑ کر ایوارڈ حاصل کرنے کی تقریر کررہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار نے اپنی فلم کا کلپ شیئر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے دی اکیڈمی کی پوسٹ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میں خود کو دنیا کا بادشاہ محسوس کررہا ہوں۔



