سوشل ایشوز
درندہ صفت انسان نے بے زبان جانور کی زبان کاٹ دی

مظفر گڑھ (کھوج نیوز) درندہ صفت انسان نے بے زبان جانور کی زبان کاٹ دی، یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں پیش آیا جبکہ مالک نے ملزمان کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ مظفر گڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں پیش آیا جہاں ظالموں نے بے زبان جانور کی زبان کاٹ دی۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے بتایا کہ گائے کی زبان تیز دھار آلے کی مدد سے کاٹی گئی جس کے بعد سے متاثرہ گائے چارہ کھانے سے بھی قاصر ہے۔ دوسری جانب گائے کے مالک نے ملزمان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔ گائے کے مالک نے بتایا کہ پہلے بھی نامعلوم افراد ہماری بکریوں کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔



