کھیل

معین علی نے آئی پی ایل کی بجائے پی ایس ایل کا انتخاب کیوں کیا؟

کراچی (سپورٹس ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی معین علی نے انڈین سپر لیگ (آئی پی ایل) کی بجائے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انتخاب کیوں کیا؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی معین علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہیں محدود مواقع ملے، جس کی وجہ سے وہ اس بار آئی پی ایل سے دور رہے۔کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے معین علی نے کہا کہ کراچی آنا میرے فیصلے میں ایک بڑا موڑ تھا جبکہ پی ایس ایل کا مختصر دورانیہ میرے اور میرے خاندان کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ ہمیشہ سے ہی پی ایس ایل کھیلنے کا خواہشمند بھی تھا لیکن لیگ کے شیڈول کے ٹکراو کے باعث غیرملکی کھلاڑیوں کو اکثر ایک ہی ٹورنامنٹ کا انتخاب کرنا پڑتا ہے لہذا اس بار میں نے پی ایس ایل میں شرکت کو ترجیح دی۔ معین علی کا کہنا تھا کہ میری عمر 38 سال ہے اور میں اب بھی کھیلنا اور اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے اپنے کیریئر کو مزید لمبا کرنا چاہتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button