انٹرنیشنل

پورٹ کی ناکہ بندی، ایرانی سپریم لیڈر کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پورٹ کی ناکہ بندی پر ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے خطرے کی گھٹنی بجا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی پورٹ کی ناکہ بندی غیرقانونی ہے اور ایران کا دفاع پورے خطے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج دیگر مسلح افواج کے رفقا کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دو بڑی فوجوں سے لڑ رہی ہے۔ ایرانی فوج نے ان کی کمزوری اور ذلت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج بہادری سے اپنی زمین، سمندر اور پرچم کا دفاع کر رہی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ جیسے ایرانی فوج کے ڈرون بجلی کی طرح امریکا اور صہیونی حملہ آوروں کو نشانہ بناتے ہیں، اس کی بہادر بحریہ بھی دشمن کو نئی اور سخت شکست دینے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button