شوبز

شاہ رخ خان کیساتھ پرفارمنس کیلئے کیا شرائط رکھیں؟ ریما خان بڑا راز فاش کر دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارمنس کے لئے کیا شرائط رکھیں؟اس حوالے سے پاکستان کی معروف و سینئر اداکارہ ریمان خان نے بڑا راز فاش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فلم و ٹیلی ویژن کی معروف و سینئر اداکارہ ریما خان کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں، مجھے بتایا گیا کہ پریتی زنٹا کا ڈیزائنر مہیش ملہوترا کا لہنگا ہے آپ کا بھی ویسا ہی بنوایا ہے جس میں تھوڑی کمر نظر آئے گی تو آپ نے بھی یہ ہی پہننا ہے جس پرمیں نے انہیں منع کردیا اور کہا کہ میرا ایک کلچر ہے، جب ہم اپنے ملک کو دنیا کے سامنے دکھا رہے ہیں تو پھر میں پکی حب الوطنی ہوں، میں نے انہیں کہا کہ میں شلوار قمیض اور دوپٹہ پہنوں گی جس پر مجھے کہا گیا کہ آپ گلیمرس(glamorous) نہیں لگیں گی۔ اداکارہ کے مطابق میں نے انہیں دوسری شرط رکھتے ہوئے بتایا کہ اگر آپ بھارت کا جتنا بڑا پرچم دکھا رہے ہیں تو میرے ملک کا بھی اتنا بھی بڑا دکھانا پڑے گا ورنہ آپ جسے چاہیں رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے کام کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے کام میں مصروف تھی، انہوں نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بلایا اور کہا آداب مجھے شاہ رخ کہتے ہیں، مجھے بہت شرمندگی ہوئی کہ میں نے سلام کرنے میں پہل نہیں کی کیونکہ میں انہیں ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتی تھی اس لیے میں پہل نہیں کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اتنی ہی دیر میں پریتی زنٹا بھی آگئیں اور مجھے گلے سے لگایا، کہا کہ آپ یہاں ریہرسل کیوں کررہی ہیں ہمارے ساتھ کریں اور دونوں مجھے ہاتھ پکڑ کر لے گئے، ہم نے ساتھ ریہرسل کیں اور پاکستان بھارت کی باتیں کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button