سعودی عرب کی ایک بار پھر نوازشات کی بارش، بڑا معاہدہ طے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کا ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں بڑا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں منعقد تقریب کے دوران سعودی فنڈ کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمان اور اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے دستخط کیے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک اہم مالی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی جس میں امریکا میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔ یہ تقریب عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر منعقد ہوئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ معاہدہ سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے درمیان طے پایا جس کے تحت اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے سعودی ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔



