انٹرنیشنل
روس اور بھارت میں فوجیوں کی تعیناتی کا بڑا معاہدہ طے

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) روس اور بھارت نے ایک دوسرے کے ممالک میں فوجیوں کی تعیناتی کا 5 سالہ معاہدہ کرلیا ہے، اس معاہدے کیا کچھ طے پایا؟ تفصیل سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دونوں ممالک نے فوجیوں کی تعیناتی کا 5 سالہ معاہدہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کسی بھی ایک وقت میں ایک ملک زیادہ سے زیادہ5 فوجی جہاز، 10 لڑاکا طیارے اور 3 ہزار فوجی میزبان ملک کے علاقے اور فضا میں رکھ سکے گا۔



