جاپان میں ایک اور بڑے زلزلے کا خطرہ، سونامی الرٹ جاری

جاپان (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں ایک اور بڑے زلزلے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے جس کے بعد سونامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جاپانی محکمہ موسمیات اور یو ایس جیولوجیکل سروے میں بتایا گیا ہے کہ شمال مشرقی ساحلی علاقوں جیسے Hokkaido، Aomori اور دیگر میں 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا۔ اس زلزلے کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے خطے میں 3 میٹر بلند سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا۔ اس انتباہ کے مطابق شمال مشرقی جاپان کے مختلف حصوں کو ایک سے 3 میٹر بلند سونامی لہروں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ 7.4 شدت کے زلزے کے بعد ایک اور بڑے زلزلے کا خطرہ ہے اور جاپانی حکومت نے طاقتور زلزلے کے بعد ایک خصوصی ایڈوائزری جاری کر کے خبر دار کر دیا ، مزید بڑے 8.0 یا اس سے زیادہ شدت کے زلزلے آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
یو ایس سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق جاپان کے شمال مشرقی حصوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.4 تھی، جس کے بعد سونامی کے خطرے کا انتباہ جاری کیا گیا۔ اس کے بعد جاپانی محکمہ موسمیات نے ایک بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 تھی مگر یہ واضح نہیں کہ دونوں اداروں کے نمبروں میں فرق کیوں ہے۔فی الحال متاثرہ حصوں میں سمندری لہروں کی بلندی جاری کیے گئے انتباہ سے کافی کم ہے۔



