کھیل

معاہدہ کی خلاف ورزی، سری لنکن کرکٹر پر ایک سال کی پابندی عائد

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل11 کیلئے لاہور قلندرز کے داسن شناکا نے ایونٹ سے دستبردار ہوکر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اگلے سال پی ایس ایل12 میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیئے گئے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، داسن شناکا کی پی ایس ایل11 سے دستبرداری قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button