نگرنگرسے
انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک

جہلم (نمائندہ کھوج نیوز) جہلم میں انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا، فائرنگ میں انجینئر محمد علی مرزا محفوظ رہے، وہ اکیڈمی میں لیکچر دے رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی کے باہر نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک ہوگیا، جبکہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ فائرنگ میں انجینئر محمد علی مرزا محفوظ رہے، وہ اکیڈمی میں لیکچر دے رہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی تھانے کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں دہشت گردی سمیت 6 مختلف دفعات شامل کی گئیں ہیں۔



