انٹرنیشنل
آبنائے ہرمز سے قبضے میں لیے گئے جہاز کے مناظر سامنے آگئے

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے قبضے میں لیے گئے جہاز کے مناظر سامنے آگئے، یہ جہاز کس ملک کا ہے اور اس کو کیوں قبضے میں لیا گیا؟ تفصیل آگئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی پریس ٹی وی کے صحافی نے زیرقبضہ جہا ز سے خصوصی رپورٹ پیش کی جس میں جہاز پر لدے کنٹینرز دکھائے گئے۔ ایرانی پریس ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں جہاز کے اندرونی مناظربھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایرانی صحافی کے مطابق اسٹریٹیجک آبی گزرگاہ پر ایران کامکمل کنٹرول ہے۔



