پاکستان
18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں ایل این جی کارگو منظور، دو بولیاں مسترد

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان نے 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں ایل این جی کارگو کو منظور کر لیا جبکہ مئی کے لئے موصول ہونے والی دیگر دو بولیوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بجلی کی پیداوار کو سہارا دینے کیلئے 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پر ایل این جی کے ایک ہنگامی کارگو کی خریداری منظور کر لی ہے جب کہ مئی کے لیے موصول ہونے والی دیگر دو بولیوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو 3 کارگوز کے لیے 17.998 ڈالر سے 18.880 ڈالر کے درمیان چار مہنگی بولیاں موصول ہوئی تھیں جن میں سے ٹوٹل انرجیز نے اپریل کے آخر کے لیے اپنی بولی کم کر کے 18.4 ڈالر کر دی جسے قبول کر لیا گیا۔



