ٹیکنالوجی

پاکستان کا بڑا کارنامہ، الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کا بڑا کارنامہ ، الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا، پاکستان نے سیٹلائٹ کو چین کے تیان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھجوایا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مقامی طور پر تیار کیے گئے ای او سیٹلائٹ کی لانچنگ ایک اور اہم سنگ میل ہے اور ای او تھری سیٹلائٹ کی لانچنگ پاکستان کے خودانحصاری اور شاندار ٹیکنالوجی کی طرف اہم سفرہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ای او تھری شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے جدید تصویری ڈیٹا فراہم کریگا، یہ سیٹلائٹ غذائی اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے جدید تصویری ڈیٹابھی فراہم کریگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاریخی موقع پر وزیرِاعظم نے سپارکو کیانجینئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا اور خلائی شعبیمیں پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے غیر متزلزل تعاون کا بھی اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ای اوتھری کی کامیابی ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد رکھے گی، ای او تھری سیٹلائٹ مختلف شعبوں میں قومی ترجیحات کی تکمیل میں مدددیگا اور پائیدارسماجی ومعاشی ترقی میں کردار ادا کریگا۔ سپارکو کی جانب سیای او تھری سیٹلائٹ کی لانچنگ کی تاریخی کامیابی کا اعلان کیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button