انٹرنیشنل
فائر بندی کی خلاف ورزی، لبنان میں اسرائیلی حملے، مزید 6افراد شہید

لبنان (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی لبنان میں اسرائیل نے فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے کیے جس میں مزید 6افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں جہاں گزشتہ روز بھی جنوبی لبنان میں اسرائیل نے حملے کیے جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنگوں کے باعث ایران اور لبنان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد بے گھر ہیں جب کہ بیشتر صحت مراکز تباہ یا بند ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لبنان میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں اور دوائیں کم ہیں، بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کو فوری طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے۔



