انو کپور نے انجہانی اداکار اوم پوری پر شرمناک الزام لگا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار انو کپور نے انجہانی اداکار اوم پوری پر شرمناک الزام لگا دیا ہے، جس کے بعد شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اداکار انو کپور کا کہنا تھا کہ کہ اوم پوری ایک بہترین اداکار تھے، ان جیسی اداکاری کوئی نہیں کرسکتا لیکن انہوں نے ایک خاتون سے شادی کرکے دھوکا دیا اور میں اس خاتون کا بھائی ہوں۔ انو کپور کا کہنا تھا کہ آج اوم پوری موجود نہیں ہیں، ان کا بیٹا ہے، آج بھی میں ان کے بیٹے اور ان کی سابقہ بیوی نندیتا کے لیے دعا کرتا ہوں، مجھے کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہیلیکن افسوس ہے کہ میری بہن سیما کپور کی زندگی برباد ہو گئی، ان کا کوئی سہارا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوم پوری اپنی زندگی کے 10 سال پہلے ہی مرچکا ہوتا لیکن وہ میری بہن سیما کپور تھی جس نے دیکھ بھال کی، جب آپ کمزور اور بیمار ہوگئے تو میری بہن کے پاس واپس آگئے جس پر میں اپنی بہن پر غصہ اور ناراض ہوا۔



