سوشل ایشوز

پنجاب حکومت نے غریبوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے غریبوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اب کس غریب خاندانوں کیلئے کونسے نئے منصوبے کا حکم دیا؟ تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ راشن کارڈ، ہمت کارڈ اور مینارٹی کارڈ کے ذریعے 16 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے ۔ رواں مالی سال میں راشن کارڈ کے ذریعے 14 لاکھ جبکہ ہمت کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ سے زائد افراد کی ماہانہ مالی معاونت کی جائے گی ۔ اجلاس کے دوران راشن کارڈ میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاوارث کمسن بچوں کے لیے باقاعدہ یتیم خانے قائم کرنے ، خواتین اور بچوں کی ویلفیئر ، وہیل چیئرز و دیگر معاون آلات کی صفائی اور سروسز کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مستند این جی اوزسے معاونت حاصل کی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button