انٹرنیشنل

باغیوں کے حملے، روسی پیرا ملٹری فورس کا کدال سے انخلائ

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) کدال کے شہر پر باغیوں کے حملوں کے بعد روسی پیرا ملٹری فورس ”افریقا کور” نے انخلاء کر لیا ہے ، یہ فیصلہ کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟ انٹرنیشنل رپورٹ آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طوارق اکثریتی باغی گروپ ایف ایل اے نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ملک بھر میں بیک وقت حملے کیے جن میں کِدال بھی شامل تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ جمہوریہ مالی کی قیادت کے ساتھ مشترکہ فیصلے کے تحت کدال میں تعینات اور لڑائی میں مصروف افریقا کور کے یونٹس نے مالی کی فوج کے ساتھ علاقے سے انخلا کیا ہے۔ مالی کی فوجی حکومت کی حمایت کرنے والی افریقا کور نے اپنے بیان میں کہا کہ کدال سے انخلاء کا فیصلہ مالی کی قیادت کے ساتھ مشاورت سے کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button