کھیل
پی ایس ایل11، وزیراعظم کا بڑا اعلان، شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد انہوں نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں تماشائیوں کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی اور لاہور میں ہونیوالے پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ تماشائی اسٹیڈیم آنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔



