انٹرنیشنل
امریکا کیخلاف جنگ ، روسی صدر پیوٹن کی ایران کو بڑی یقین دہانی

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے خلاف جنگ میں روسی صدر پیوٹن نے ایران کو بڑی یقین کروائی ہے اب آگے کیا ہوگا؟ اس حوالے سے انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ نے چونکا دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام ملا ہے، صدرپیوٹن نے ایران کے سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور عباس عراقچی سے کہا کہ وہ سپریم لیڈر کے لیے ان کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ امید ہے ایرانی عوام اس مشکل دور سے گزر جائیں گے اور امن قائم ہوگا، ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا روس کرے گا۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ روس ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔



