نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیکا الزام، ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(کھوج نیوز) ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت کو مسترد کر دیا گیا ، لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے بعد ملزم کے لواحقین سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے ڈاکٹرکی غیر اخلاقی ویڈیوبناکربلیک میل کرنے کے ملزم اسرار مجید کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ایف آئی اے کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ اخرم عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نجی اسپتال میں بطور ڈرائیور کام کرتا تھا اور نوکری سے نکالے جانے پر ملزم نے گارڈ سے مل کرگھرکے واش روم میں کیمرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے نازیبا ویڈیو بنا کرخاتون ڈاکٹر سے 25 لاکھ روپے کی ڈیمانڈکی، ایف آئی اے نے لیڈی ڈاکٹرکے بیٹے کی درخواست پرملزم کوگرفتارکیا۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم 10ماہ سے جیل میں ہے،جھوٹ اور سچ کا پتہ ٹرائل میں لگے گا۔ بعد زاں عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی اور کہا کہ ملزم نے جوکام کیاہے وہ ضمانت کامستحق نہیں ہے۔



