انٹرنیشنل
حج کیلئے 15سال عمر کی پابندی، سعودی عرب کا ایک بار پھر یوٹرن

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) حج 2026ء کے لئے 15سال عمر کی پابندی پر سعودی عرب نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا ہے، اب کیا اعلان کیا گیا؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی واپس لے لی ہے اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت بحال کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ 15 سال سے کم عمر عازمین پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے سابقہ پالیسی بحال کردی ہے جس کے تحت 12 سال یا زائد عمر کے عازمین حج کے اہل قرار دے دیے گئے ہیں جس کے بعد 15 سال پابندی کے تحت مسترد ویزوں کو دوبارہ پراسیس کیا جائے گا۔



