نگرنگرسے
ٹریلر کے نیچے آ کر 2افراد جاں بحق، خوفناک ویڈیو منظر عام پر

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے علاقہ لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب افسوسناک واقعے میں ٹریلر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والے 2افراد کی خوفناک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہ دونوں مزدور گرمی سے بچنے کے لیے ٹریلر کے نیچے لیٹے جہاں ان کی آنکھ لگ گئی، ڈرائیور نے لاعلمی کے باعث ٹریلر چلا دیا جس کے باعث دونوں ٹریلر تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ ویڈیو کے مطابق کچھ فاصلے پر جانے کے بعد ٹرالر کلینر بھاگ کر ڈرائیور کو حادثے کا بتاتا ہے، ٹرالر کلینر بھی ٹرالر میں سوار ہوکر موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ٹرالر تلے دو افراد کے کچلے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ارشد اور 30 سالہ ضمیر کے ناموں سے ہوئی۔



