انٹرنیشنل

ایرانی بندر گاہوں کی ناکہ بندی، امریکی نیوی بحری قزاق بن گئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے لئے امریکی نیوی بحری قزاق بن گئے ہیں لیکن ہم کوئی گیم نہیں کھیل رہے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے لیے بحری قزاقوں جیسا کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا ہم ایران کے جہازوں، گارکو اور تیل پر قبضہ کر رہے ہیں، یہ بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے، ہم بحری قزاقوں کی طرح ہیں لیکن ہم گیم نہیں کھیل رہے۔ میڈیا کے مطابق امریکی نیوی نے ایران کی کچھ کشتیوں کو ایشیائی پانیوں میں تحویل میں لیا ہے جس پر ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باقاعدہ قرارداد بھی جمع کرائی ہے اور امریکی قبضے سے اپنے جہاز چھڑانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button