کھیل

فرنچ اوپن ٹورنامنٹ، انعامی رقم تنازع، کھلاڑیوں کا اعلان بغاوت

فرانس (سپورٹس ڈیسک) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے درمیان انعامی رقم کا تنازع بڑھ گیا ہے جس کے کھلاڑیوں نے اعلان بغاوت کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں نیا تنازع سر اٹھانے لگا ، کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے درمیان انعامی رقم پر تنازع شدت اختیار کررہا ہے۔ بیلاروس سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر ایک پلیئر ارینا سبالینکا اور امریکی کھلاڑی کوکوگف نے فرنچ اوپن کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ۔ متعدد سرکردہ کھلاڑیوں نے اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق انعامی رقم ٹورنامنٹ کی مجموعی آمدن میں سے 15 فیصد سے کم ملنے کا امکان ہے۔ نمبر ون ویمن ٹینس پلیئر ارینا سبالینکا کا کہنا ہے کہ اگر فرنچ اوپن کی انعامی رقم نہ بڑھائی گئی تو کھلاڑی ایونٹ کا بائیکاٹ کریں گے۔ ارینا سبالینکا نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی نہ کسی مرحلے پر ہم اس ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کریں گے، اپنے حقوق کے لیے لڑنے کا یہ واحد طریقہ ہے، میرے خیال میں کھلاڑیوں کے ساتھ یہ ناانصافی ہے، امید ہے مذاکرات میں ہم اس نتیجے پر پہنچیں گے جس پرسب خوش ہوں گے، میرا ماننا ہے کہ ہمیں زیادہ حصہ ملنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button